ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوری لنکیش کی ریاستی اعزازکے ساتھ آخری رسومات

گوری لنکیش کی ریاستی اعزازکے ساتھ آخری رسومات

Wed, 06 Sep 2017 20:37:56    S.O. News Service

نئی دہلی ،6ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کنڑ سینئر خاتون صحافی اور سماجی کارکن گوروی لکینش کی مکمل ریاستی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات اداکی گئی۔ گزشتہ رات اپنے گھر میں لنکیش کو گولی مارکرقتل کردیاگیاتھا۔قاتلوں کی گرفتاری میں تین پولیس ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں وہ تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ امکان ہے کہ گوری نظریاتی اختلافات کی وجہ سے ماری گئی،تاہم اس سلسلے میں گوری اور اندرجیت کے درمیان زمین کے تنازعات کو ذہن میں رکھا جا رہا ہے۔بتادیں کہ گوردی دائیں بازو طاقتوں کی سخت مخالف رہی ہیں اور اب ان کے قتل کولے کر عمل ردعمل کی سیاست شروع ہو چکی ہے۔

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پرسخت حملہ کیا ہے۔کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ لوگوں پر خصوصی نظریات تھوپے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی ایک موسمی ہندتولیڈر ہیں۔گوری لنکیش کے قتل پر وزیراعظم مودی کیوں خاموش ہیں؟ ان کی خاموشی کے دو معنی ہیں۔

راہل کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈری نے کہاکہ ان کی ہلاکت بہت افسوسناک ہے اور ہمیں اس کے لئے دکھ ہے لیکن ہمارے لوگوں کا اور ہماری پارٹی کااس میں کوئی ہاتھ نہیں ہے۔کرناٹک میں کانگریس حکومت ہے اور اس کا کام ہے کہ مجرمین کو پکڑنے اور انہیں سزا دے،کئی بار ہمارے لوگوں کابھی قتل ہو تاہے اور کئی مرتبہ ہمارے مخالفین کا بھی لیکن راہل گاندھی نے تحقیقات کے بغیر اس پر الزام لگایا ہے کہ وہ بالکل بے بنیاد اور غلط ہے۔وزیر اعظم اس وقت بیرون ملک ہے اور ضروری نہیں ہے کہ وہ ہر بات پر بیان دیں، اس لیے وزیر اعظم کو اس سے جوڑناباکل غلط ہے۔کرناٹک حکومت مجرموں کو پکڑے اور سزا دے۔


Share: